پاکستان کاکردارانتہائی مثبت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے امریکہ اسرائیل ، ایران جنگ پر ردعمل میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان نے محتاط ڈپلومیسی کی ہے۔
پاکستان اسلامی ملک ہے ،جنگ کے زیادہ اثرات بھی اسلامی ممالک پر پڑ رہے ہیں، جنگ میں پاکستان کی قیادت کا انتہائی مثبت کردار ہے ، پاکستانی قیادت نے غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہا ، بین الاقوامی ممالک کو جنگ کے اثرات سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خلیجی ممالک میں امن انسانیت کے لئے بہت ضروری ہے ۔