زیر التوا مقدمات کا حل اہم ضرورت
کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے خطے میں جنگ کے اثرات دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کم ہیں، دشمن قوتیں ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے اور بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
گورنر سندھ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بار روم میں وکلا سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر بار کی جانب سے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ گورنر کا کہنا تھا لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی ہونی چاہیے اور زیر التوا مقدمات کا حل تلاش کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔