سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور پارلیمنٹ کے موثر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ سپیکر نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشاورت اور باہمی تعاون ناگزیر ہے ، فضل الرحمن نے اسرائیل ،ایران جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں فیصلوں کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں