پٹرول پر سبسڈی کا بوجھ صوبے اٹھا رہے
کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی محکمہ بجٹ سے باہر رقم کے حصول کے لئے درخواست نہ بھیجے ، اس وقت صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کو جنگی صورتحال کے باعث مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔
وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سینئر وزیرنے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات تو کرتی ہے ، مگر بلدیاتی انتخابات سے گریز کرتی ہے ۔ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے ، جبکہ پٹرول پر دی جانے والی سبسڈی کا بوجھ تمام صوبے مل کر اٹھا رہے ہیں تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے ، کیونکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھتی ہے ۔