عوام کو ریلیف دینا بہترین عمل

عوام کو ریلیف دینا بہترین عمل

کراچی (این این آئی)سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے پاکستان کو قائد اعظم کے اصولوں پر چلانے کی ضرورت ہے۔

پارٹی عہدیداروں اور اراکین کمیٹیوں سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے وطن پرستی کی تحریک کو ملک بھر کی آواز بنا دیا، انہوں نے کہا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے اچھا عمل کیاہے ۔عوام کو ریلیف دینا بہترین عمل ہے ، صوبوں کو بھی اس میں حصہ ڈالنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے ترقی میں ایک دوسرے سے ،مقابلہ کریں تو ترقی کیوں نہیں ہوگی؟۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں