موٹر سائیکل ، رکشہ مالکان کیلئے سستا پٹرول منصوبہ موخر

 موٹر سائیکل ، رکشہ مالکان کیلئے سستا پٹرول منصوبہ موخر

وفاق و صوبوں میں سبسڈی کے طریقہ کار پر اختلاف، موبائل ایپ پر کام بھی بند ایپلی کیشن کے ذریعے فیول کی فراہمی اب حکومتی منصوبے کا حصہ نہیں ،شزہ فاطمہ

لاہور (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی پر سستا ایندھن فراہم کرنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار اور مالی بوجھ کی تقسیم پر اتفاق نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس منصوبے کے تحت ایک خصوصی موبائل ایپلی کیشن تیار کی جا رہی تھی جس کے ذریعے مستحق صارفین کو سستا پٹرول فراہم کیا جانا تھا تاہم اختلافات کے باعث اس ایپلی کیشن پر کام بھی روک دیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے منصوبے کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ایپلی کیشن کے ذریعے فیول کی فراہمی اب حکومتی منصوبے کا حصہ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا وزارتِ آئی ٹی جلد ہی عوام کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے گی۔شزہ فاطمہ نے مزید وضاحت کی کہ ملک میں فیول کی دستیابی کا کوئی بحران نہیں ہے ، اصل چیلنج ادائیگیوں کے توازن کا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں