منی لانڈرنگ کیس:ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت کی ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت فضیلہ عباسی وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کئی مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں اورایک مرتبہ پیش نہ ہوئیں اور تین دن کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا تو ضمانت خارج ہو گئی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت منظور کر کے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ واضح رہے ٹرائل کورٹ نے عدم پیشی پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی تھی۔