سعودیہ سے 39ہزار میٹرک ٹن گیس آئل لیکر آنیوالا جہاز جلد لنگرانداز ہوگا

سعودیہ سے 39ہزار میٹرک ٹن گیس آئل لیکر آنیوالا جہاز جلد لنگرانداز ہوگا

کراچی( کامرس رپورٹر)پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو مستحکم بنانے کیلئے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 جس کے تحت ایم آئی لینڈ کے جھنڈے تلے چلنے والا بحری جہاز پینٹو زالی سعودی عرب سے بڑی مقدار میں گیس آئل (ڈیزل)لے کر پورٹ قاسم پہنچنے والا ہے متعلقہ حکام کے مطابق جہاز سعودی عرب کے شہر جازان سے روانہ ہو چکا ہے اور اس میں 38 ہزار 965 میٹرک ٹن گیس آئل لوڈ کیا گیا ہے ۔پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز پورٹ قاسم کے فوٹکو آئل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا جہاں سے ڈیزل کی ترسیل ملک کے مختلف حصوں تک یقینی بنائی جائے گی۔ توانائی ماہرین کے مطابق بڑی مقدار میں گیس آئل کی آمد سے مقامی مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہوگی اور صنعتی و ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں