وفاقی افسران طبی رپورٹ جمع نہ کرا سکے ، مہلت میں 3دن توسیع

 وفاقی افسران طبی رپورٹ جمع نہ کرا سکے ، مہلت میں 3دن توسیع

ایف بی آر کی ممبر ان ، ڈی جیز، چیف کمشنرز کو3اپریل تک رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے باوجود وفاقی سروس کیڈر گروپ کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کی بڑی تعداد نے سالانہ میڈیکل معائنہ نہیں کروایا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان افسران کے سالانہ میڈیکل معائنے کی رپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی تھی تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کی اکثریت رپورٹ جمع نہیں کرا سکی۔ایف بی آر نے افسران کی عدم توجہ کے باعث طبی معائنے کی رپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین دن کی توسیع کر دی ۔ ایف بی آر مراسلے کے مطابق افسران اب اپنی طبی رپورٹیں 3 اپریل 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے تمام ممبران، ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز اور کسٹمز کلیکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ مطلوبہ معلومات ہر صورت مقررہ تاریخ تک فراہم کی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں