وزارت صحت نے 253اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی
چار منصوبوں میں سب سے زیادہ اسامیاں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بری امام کیلئے مختص عمر کی حد 18سے 40سال مقرر ، تمام بھرتیاں اوپن میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی
اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کے چار منصوبوں کیلئے 253 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ، ان اسامیوں میں سب سے زیادہ تعداد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بری امام کے لئے مختص کی گئیں جہاں کل 102 مختلف اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جن میں سینئر میڈیکل افسر ، ماہر امراض ناک کان گلہ ،ماہر امراض چشم، ریڈیالوجسٹ، سٹاف نرسز اور لیڈی ہیلتھ وزٹرز سمیت پیرا میڈیکل کی اسامیاں شامل ، بھاڈانہ کلاں آئی سی ٹی میں اسٹیبلشمنٹ آف مدر نیو نیٹل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کے لئے مجموعی طور پر 69 اسا میوں پر بھرتی کی جائے گی، مذکورہ اسامیوں میں میں گائناکالوجسٹ، پیڈیاٹریشن، اینستھیٹسٹ، میڈیکل افسر ، ہیڈ نرس، نرسز اور ایکس رے ٹیکنیشن سمیت دیگر تکنیکی و معاون عملہ شامل ہے ، اسلام آباد کے سیکٹر جی G-13 میں چار بنیادی مراکز صحت کے قیام کے کے لئے 75 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، ان اسامیوں میں ماہر نفسیات، ڈینٹل سرجن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن، کمپیوٹر آپریٹر اور ڈرائیورز سمیت صحت کے شعبے سے وابستہ دیگر ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اس کے علاوہ ڈرگ کنٹرول سیکشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں ادویات کی فراہمی اور معیار کو بہتر بنانے کے منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 7 خالی اسامیاں پر کیں جائیں گی، ان میں فارماکو ویجیلنس آفیسر، انسپکٹر آف ڈرگز، سکروٹنی آفیسر اور ویب منیجر کی نشستیں شامل ہیں ، مذکورہ اسامیوں پر تقرریاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی جن کے لیے عمر کی حد 18 سے 40 سال کے درمیان رکھی گئی ہے تمام بھرتیاں اوپن میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی ۔