اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کے گاؤن پہننے کی پابندی ختم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کے گاؤن پہننے کی پابندی ختم کردی گئی۔
ڈپٹی رجسٹرار جنرل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء کے گاؤن پہننے کی پابندی ختم کرنے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے والے وکلاء اب گاؤن نہیں پہنیں گے ،فیصلے کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہو گا۔