ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس گواہوں پر جرح نہ ہو سکی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہونے کے باعث گواہوں پر جرح نہ ہوسکی۔
جج افضل مجوکہ نے کہا اگر ہائیکورٹ نے ٹرائل کے حوالے سے کوئی آرڈر کیا ہے تو سوموار تک پیش کریں۔، مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔