سندھ:گندم کی ہزاروں بوریوں میں مٹی ملائے جانیکا انکشاف
کراچی (محمد اشھد)سندھ میں سرکاری گندم میں مٹی ملائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔گوداموں میں پڑی ہزاروں بوریوں میں مٹی ملا کر وزن کو پورا کیا گیا ۔
بدین ، لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں گوداموں میں سرکاری گندم میں خوردبرد کی گئی ہے جبکہ سرکاری گندم میں مٹی ملا کر قومی خزانے کو خطیر رقم کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گندم کی مبینہ خوردبرد پر محکمہ خوراک کے انسپکٹر کو برطرف کردیا گیا ہے ۔