پاک افغان سرحد پر باڑ ہٹانے کے دعوے جھوٹے :وزارت اطلاعات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ خاردار تار (باڑ)ہٹانے سے متعلق دعوے جھوٹے ، من گھڑت ہیں۔
افغان طالبان حکومت اور بھارتی ایجنسی را کے ترجمان کے دعوے حقائق سے عاری ہیں، پاک افغان سرحد تقریباً 2640 کلو میٹر دشوار گزار علاقے پر مشتمل ہے ، سرحد کی حفاظت صرف پاکستان کررہا ہے ۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر لگائی گئی باڑ مکمل طور پر محفوظ اور برقرار ہے ۔ وزارت اطلاعات نے کہا آپریشن غضب للحق، ٹارگٹڈ آپریشن میں پاکستانی اداروں نے 250 سے زائد چوکیاں تباہ، درجنوں پر قبضہ کیا، طالبان بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عوام میں جھوٹے دعوؤں کا سہارا لے رہی ہے ۔