مسیحی برادری نے ایسٹر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منا یا، دعائیہ تقریبات

مسیحی برادری نے ایسٹر مذہبی عقیدت اور  جوش و خروش سے منا یا، دعائیہ تقریبات

لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا یا، گرجا گھروں میں عبادات اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد مسیحی فیملیز نے تفریحی مقامات اور پارکس کا رخ کیا۔

لاہور چڑیا گھر میں بھی فیملیز اور بچوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جہاں بچے مختلف جانور دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے ، چڑیا گھر کی سیر کے بعد مختلف فوڈ پوائنٹس میں مزیدار کھانوں سے لطف اٹھایا گیا۔ شہر کے دیگر تفریحی مقامات پر بھی مسیحی برادری اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ایسٹر کی خوشیاں دوبالا کر تی رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں