سمبڑیال تا کھاریاں موٹروے تعمیر کے معاہدہ میں ترمیم منظور

 سمبڑیال تا کھاریاں موٹروے تعمیر کے معاہدہ میں ترمیم منظور

ایم 12منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جا ئے گا ،این ایچ اے حکام

 اسلام آباد (ایس ایم زمان )این ایچ اے نے سیالکوٹ (سمبڑیال) تا کھاریاں موٹروے (ایم-12) کی تعمیر کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معاہدے میں ترمیم کی منظوری دے دی ۔ مذکورہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر، آپریٹ اور ٹرانسفر (بی او ٹی) بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے جس میں نجی شعبہ مقررہ مدت میں تعمیر مکمل کرکے حکومت کے حوالے کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ این ایچ اے نے اس حوالے سے ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے منصوبے کے معاہدے میں ضروری انتظامی اور قانونی تبدیلیوں کی اجازت دے دی ہے ۔ منصوبہ کی تعمیر کے لیے کنسورشیم سیالکوٹ کھاریاں انفراسٹرکچر مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جو منصوبے کی تعمیر اور آپریشن کی ذمہ دار کمپنی ہے ۔ بورڈ نے اس کمپنی کے ساتھ ترمیم شدہ معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی، اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ممبر پی پی پی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں