جنرل ہسپتال :لاکھوں کی ادویات چوری کرنے کی کوشش،4افراد گرفتار
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور جنرل ہسپتال میں رات گئے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سکیورٹی گارڈ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک ڈسپنسر اور الائیڈ ہیلتھ سکول کے طلبہ شامل ہیں، جو ایمرجنسی فارمیسی سے ادویات چوری کر رہے تھے ۔ برآمد ہونے والی ادویات میں اومیپرازول ، سیفٹیاکسون اور ٹی ٹی انجکشن شامل ہیں۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔