تیل قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

تیل قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

حکومت نے عوام پر معاشی حملہ کیا، مراعات میں کمی کے بجائے قربانی کا بکرا بنا دیا پٹرولیم لیوی ختم اور جی ایس ٹی میں کمی کی جائے :امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے سبسڈی کا کہا مگر چند گھنٹے بعد ہی عوام پر معاشی حملہ کر دیا، حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر 137روپے فی لیٹر یٹرول بم گرایا۔ اربوں روپے کے جہاز اور لگژری گاڑیاں خریدنے کیلئے وسائل موجود ہیں، وزراء، ارکانِ اسمبلی اور اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہوں اور مراعات میں مسلسل اضافہ کیا جا سکتا ہے مگر عام آدمی کو ریلیف دینے کی باری حکومت بے بسی کا اظہار کرتی ہے ۔وفاق اور صوبائی حکومتیں چاہتی تو تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جا سکتا تھا۔ ترقیاتی فنڈز کو پٹرولیم سبسڈی میں ضم کیا جا سکتا تھا۔ قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، اشیا کی بڑھی قیمتیں واپس نہیں آئیں گی۔ پٹرولیم لیوی فوری ختم، جی ایس ٹی دو ماہ کے لیے 10 فیصد کیا جائے اور بجلی بلوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ 2 ماہ کے لیے ختم کی جائے ۔ مقررین نے کہا موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ عوام پر ایک اور ضرب ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں