بھٹہ مزدور بازیابی کیس میں 24 افراد کو آزاد کرنے کا حکم

 بھٹہ مزدور بازیابی کیس میں 24 افراد کو آزاد کرنے کا حکم

خاندان کے مرد، خواتین اور بچوں سے 6 سال تک جبری مشقت لینے کا انکشاف درخواست گزار کے فرار ہو کر عدالت پہنچنے پر کارروائی، ہائیکورٹ کاآزادی کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کیس میں 24 بھٹہ مزدور خاندان کے افراد کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے خاندان کے 24 افراد کو بھٹہ مالک نے غیرقانونی طور پر قید کر رکھا ہے ۔درخواست کے مطابق پتوکی، ضلع قصور کے بھٹہ مالک رانا بشارت نے مردوں، خواتین اور بچوں کو قید کر رکھا تھا اور کام لینے کے بعد انہیں کمروں میں بند کر دیا جاتا تھا۔درخواست گزار نے  مؤقف اپنایا کہ بھٹہ مالک گزشتہ چھ سال سے خاندان کے افراد سے زبردستی بیگار لے رہا تھا، جبکہ وہ خود موقع پا کر فرار ہو کر عدالت پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں