بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کیس کی سماعت آج تک ملتوی
اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کیس کی سماعت کے دوران محمد شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے دلائل کا آغاز کر دیا۔
تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وکیل آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔ سماعت کے دوران مصطفی رمدے نے موقف اختیار کیا کہ تحریری جواب داخل ہونے تک بانی کے وکیل کی جانب سے 75 مرتبہ التوا لیا گیا۔ اس موقع پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس د ئیے کہ شہباز شریف کا ترمیمی جواب 8 مارچ کو جمع ہوا تاہم اس کے بعد بانی کی جانب سے انٹیروگیٹری کا جواب نو ماہ تک جمع نہیں کرایا گیا۔