ابرارمرزاایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور،محمودحسن موسمیاتی تبدیلی تعینات
جودت ایازایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ مقرر،علی احمدکی خدمات پلاننگ کے سپرد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی،پنجاب رپورٹ کی ہدایت
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی حکومت نے دوایڈیشنل سیکرٹریزسمیت گریڈ21کے 3،گریڈ 20کے تین اورگریڈ18کے 6افسروں کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں،جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق اوایس ڈی تعینات گریڈ 21 کے سینئر افسر محمود حسن کو وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی میں ایڈیشنل سیکرٹری ، تعیناتی کے منتظرابرار احمد مرزاکو وزارتِ مذہبی امور میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج مقرر کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 21 کے سینئر افسر جودت ایاز کوایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 18 کے افسر علی احمدکی خدمات پلاننگ و ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹو ڈویژن، ستائش شہر یار کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں، گلگت بلتستان میں تعینات گریڈ 18 کی افسر مہرین فہیم عباسی کا تبادلہ کر کے انہیں حکومت پنجاب کورپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سندھ میں تعینات سارہ امجد اور بلوچستان میں تعینات کیپٹن (ریٹائرڈ)حسیب شجاع کا پنجاب میں تبادلہ کردیاگیاہے ۔
پنجاب میں تعینات بی ایس 20 کے افسر محمد عثمان،ظہور حسین ،خالد نذیر وٹو ، بی ایس 18 کی افسر مریم ثاقب،قرت العین فاطمہ میمن کوفوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گیارہ افسروں جنید مرتضیٰ، مصطفی فاروق، مریم خان، عاقب نذیر، عمر نیاز، عاصم رضا، میرہ رضوان، ابوبکر عثمان، زوہیب احمد، کیپٹن (ر)حذیفہ نذیر اور علی شیرکوگریڈ 18 میں ترقی دے کران کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو)میں ہونے والے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس (NSWC 27) کیلئے گریڈ 20 کے دو پولیس افسران کی عدم دستیابی کے بعد متبادل افسران کے انتخاب کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کے مطابق آر پی او ڈی جی خان اظہر اکرم اور ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی رینج عرفان علی بلوچ کی متعلقہ صوبائی حکومتوں نے کورس کیلئے اجازت دینے سے معذرت ظاہر کی ہے ، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کو ہدایت کی ہے کہ ان دونوں افسران کی جگہ ریزرو لسٹ میں موجود دیگر موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا جائے ۔