بی جے پی کے پاکستان مخالف بیانات میں شدت
کانگریس نے بھی اسے پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کرنے والی جماعت قرار د یدیا گمراہ کن بیانات کا مقصد عوامی جذبات ابھار کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا ، سیاسی مبصرین
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) بھارت میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی بی جے پی کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات اور الزامات میں شدت آگئی ، جس پر سیاسی و تجزیہ کار حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے حالیہ بیانات میں پاکستان پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں، جنہیں ناقدین نے گمراہ کن اور غیر سنجیدہ قرار دیا ، بھارتی جریدے کے مطابق ہمنت بسوا سرما نے ایک پاسپورٹ تنازع کے معاملے میں بھی پاکستان کے کردار کا دعوی ٰکیا، تاہم اس حوالے سے ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے جبکہ بعض بیانات میں بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کو بھی پاکستان کے ایجنڈے پر کام کرنے والی جماعت قرار دیا گیا ،سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت میں انتخابات سے قبل پاکستان پر الزامات، فالس فلیگ آپریشنز کے دعوے اور مسلمانوں کے خلاف بیانات پرانا سیاسی ہتھکنڈا بن چکا جس کا مقصد صرف اور صرف عوامی جذبات کو ابھارنا سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے ۔