افغانستان سے منشیات سمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ

 افغانستان سے منشیات سمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ

منظم جرائم پیشہ گروہوں نے منشیات کو باقاعدہ کاروباری ماڈل کے طور پر اپنا لیا منشیات کی آمدن دہشت گردی دیگر مجرمانہ نیٹ ورکس میں استعمال ہو رہی ، ماہرین

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو نے لگا جو نہ صرف اس ملک بلکہ پورے خطے کے لئے سنگین سکیورٹی اور سماجی خطرات کا باعث ہے ،اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسدادِ منشیات و جرائم نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے زیرِ اقتدار منشیات خصوصا میتھا مفیٹامین جیسی خطرناک مصنوعی ڈرگز کی پیداوار اور سمگلنگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2023 کے مقابلے میں خطے میں میتھا مفیٹامین کی ضبطگی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق افغانستان میں منظم جرائم پیشہ گروہوں نے مصنوعی منشیات کو باقاعدہ کاروباری ماڈل کے طور پر اپنا لیا ، جس سے غیر قانونی معیشت کو تقویت مل رہی ہے ،عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی آمدن دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ نیٹ ورکس میں استعمال ہو رہی ہے ، جس کے نتیجے میں خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے ،ماہرین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائے تاکہ منشیات کی سمگلنگ اور اس سے جڑے جرائم کا سدباب کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں