پی ایم ڈی سی:این ای بی امتحانات 16مئی کو انعقاد کا اعلان

پی ایم ڈی سی:این ای بی امتحانات 16مئی کو انعقاد کا اعلان

بیرونِ ملک میڈیکل، ڈینٹل کے تیسرے سال زیر تعلیم طلبہ امتحان دینے کے اہل 9اپریل سے ایران جنگ سے متاثرہ، بیرون ممالک ڈگری ہولڈرز کی رجسٹریشن شروع

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایران جنگ سے متاثرہ پاکستانی طلبہ اور بیرون ممالک سے میڈیکل ڈگری ہولڈرز کی رجسٹریشن کے لیے نیشنل ایگزامینیشن بورڈ امتحانات 16مئی 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ، طلبہ کی رجسٹریشن کے لیے پورٹل 9اپریل سے 24 اپریل 2026 تک کھلا رہے گا۔ پی ایم ڈی سی سال میں دو مرتبہ NEB کا انعقاد کرتا ہے تاکہ طلبہ کے علم، کلینیکل مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے جو بیرونِ ملک میڈیکل یا ڈینٹل تعلیم جزوی مکمل کر چکے ہوں اور پاکستان میں ٹرانسفر یا داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ کمپیوٹر بیسڈ امتحان میں ملٹی پل چوائس سوالات شامل ہوں گے ۔ وہ پاکستانی طلبہ جو بیرونِ ملک میڈیکل یا ڈینٹل اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں اور دو سال مکمل کر چکے اور تیسرے سال میں داخل ہو چکے NEB امتحان کے اہل ہیں۔ پاکستانی اداروں میں اگلے تعلیمی سال کے لیے داخلے اور ٹرانسفر / مائیگریشنکے لیے امتحان میں کامیابی لازمی ہے ۔ امتحان کا شیڈول، نصاب اور امتحانی مرکز سے متعلق تفصیلی معلومات پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں