لکی مروت :پولیس وین کے قریب دھماکا، 3 اہلکاراور ایک راہگیر زخمی

لکی مروت :پولیس وین کے قریب دھماکا، 3 اہلکاراور ایک راہگیر زخمی

پشاور،لکی مروت(اے پی پی ،این این آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)سمیت 3 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

ترجمان پختونخوا پولیس کے مطابق تھانہ شہباز خیل کی پولیس موبائل وین کو موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں، انہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔وقوعہ کے بعد سکیورٹی نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں