پیپلز پارٹی ارکان کے سینیٹ میں وزراء سے سخت سوالات
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ) ایوان بالا کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت توانائی بچت کے قابل عمل اقدامات یقینی بنائے ، غیرضروری اخراجات کو کم کیا جائے ۔
اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے عوام کی ترجمانی کی، پیپلز پارٹی ارکان نے وزراء سے سخت سوالات کئے ۔ اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں آپریشن کے معاملے پر بھی ممبران نے بحث کی۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ڈیزل کی قیمتیں آج بھی عالمی منڈی میں پٹرول سے زیادہ ہیں، ڈیزل پر کوئی لیوی نہیں۔ انہوں نے جے یو آئی ممبران سے کہا آپ جمعہ کو بے شک احتجاج کریں، ہم نے جو اقدامات کرنے تھے کیے ۔ مشکل حالات میں یکجا ہو کر قومیں اُوپر جاتی ہیں۔