مقامی وسائل سے سستی بجلی کی پیداوار ترجیح

مقامی وسائل سے سستی بجلی کی پیداوار ترجیح

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عالمی توانائی چیلنجز کے باوجود پاکستان کا پاور سیکٹر موجودہ حالات میں مستحکم رہا ہے۔۔۔

 اس استحکام کی بنیاد مقامی وسائل کا بڑھتا ہوا استعمال ہے جن میں کوئلہ، پن بجلی اور شمسی توانائی شامل ہیں۔ حکومت مقامی ایندھن سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے تاکہ قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما ژاؤ چن فان سے ملاقات میں کیا، جس میں بجلی شعبے میں جاری اصلاحات اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایما ژاؤ چن فان نے حکومت کے بروقت اقدامات کو سراہا اور استعدادِ کار بڑھانے کے پروگراموں، بالخصوص کوریا میں پاور سیکٹر کے ماہرین کی تربیت کا ذکر کیا۔ وفاقی وزیر نے نیشنل گرڈ کمپنی کی تنظیمِ نو کے لیے درکار تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے عمل کے بعد تمام تر توجہ ٹرانسمیشن نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مرکوز ہوگی۔ ایما ژاؤ چن فان نے مزید بتایا کہ اے ڈی بی کے نائب صدر کا رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں