میڈیکل کالجز کی بھاری فیسیں ،داخلے کم ، درجنوں سیٹیں خالی
پی ایم ڈی سی کی خالی نشستیں پُر کرنے کیلئے میرٹ میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کے باعث داخلوں میں کمی ، درجنوں سیٹیں خالی رہ گئیں، پی ایم ڈی سی نے خالی سیٹوں پر داخلے کیلئے میرٹ میں کمی کردی،ایم بی بی ایس میں داخلے کا میرٹ 55فیصد سے کم ہو کر 52 فیصد تک لانے کی اجازت، بی ڈی ایس کا میرٹ 50فیصد سے کم ہو کر 47فیصد تک لانے کی منظوری دیدی گئی۔
اس حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پی ایم ڈی سی کے مراسلہ کے مطابق خالی نشستیں پُر کرنے کیلئے داخلہ پالیسی میں نرمی کی گئی ہے ، صرف خالی نشستوں پر ہی میرٹ میں کمی لاگو ہوگی ،میرٹ میں کمی ایک بار کیلئے ہوگی، مستقل پالیسی نہیں ہوگی، پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو فیس میں کمی پر غور کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،داخلوں کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔