’’کسی قانون میں نہیں مرکزی ملزم انتقال کرجائے تو کیس ختم‘‘

’’کسی قانون میں نہیں مرکزی ملزم انتقال کرجائے تو کیس ختم‘‘

گواہ موجود ،دیگر ملزموں کیخلاف کیس کیوں نہیں چلایا جا رہا،احتساب عدالت نیب کی سراج درانی و دیگر کیخلاف اثاثوں کاریفرنس واپس لینے کی درخواست مسترد

کراچی (سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ گواہ موجود ہونے کے باوجود دیگر ملزموں کے خلاف کیس کیوں نہیں چلایا جا رہا جبکہ یہ بھی قرار دیا کہ کسی قانون میں یہ نہیں لکھا کہ مرکزی ملزم کے انتقال کے بعد کیس ختم کردیا جائے ،عدالت نے نیب کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی درخواست پر دستخط درست نہیں ، مزید یہ کہ کیس ختم کرنے کا اختیار نیب ایگزیکٹو بورڈ کو حاصل ہے ، اکیلے چیئرمین ایسا فیصلہ نہیں کرسکتے ، نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مرکزی ملزم آغا سراج درانی اور ذوالفقار ڈاہر کے انتقال کے بعد دیگر ملزموں کے خلاف شواہد موجود نہیں رہے جبکہ دیگر ملزمان پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کیس چلنے کے بعد عدم شواہد کی بنیاد پر ختم ہونا ہے تو بہتر ہے کہ اسے ابھی ختم کردیا جائے ،عدالت نے درخواست مسترد کر دی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں