جمہوری اقدار کیلئے جدوجہد جاری
پشاور (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار داد خان برکی کی زیر صدارت وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کو نچلی سطح پر مزید فعال بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے ۔ داد خان برکی نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔