ایران ،امریکہ مذاکرات پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی:سپریم کورٹ بار
اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید، سیکرٹری ملک زاہد اسلم اعوان اور ایگزیکٹو کمیٹی نے ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے اسے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے ۔
ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا ،بیان میں کہاگیاکہ خطہ ایک بڑے انسانی المیے کے دہانے پر کھڑا تھا جسے پاکستان کی موثر سفارتکاری اور مذاکراتی کوششوں کے ذریعے ٹال دیا گیا۔