انسانی سمگلنگ ،ویزا فراڈ کرپشن میں ملوث 3 ملزم گرفتار

انسانی سمگلنگ ،ویزا فراڈ کرپشن  میں ملوث 3 ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ ،ویزافراڈ اور کرپشن میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث پوسٹ آفس کے سابقہ سرکاری ملازم ملک شبیر احمد خان کو گرفتار کیا گیا۔ جی پی او شیخوپورہ میں تعیناتی کے دوران ملزم ملک شبیر سرکاری خزانے میں خورد برد کرتا رہا۔ایف آئی اے نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزموں عبد المجیب اور محمد حسیب کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا، جو شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزا کا جھانسہ دیکر 37 لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیانے میں ملوث تھے ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں