انکوائری مکمل نہ ہونے پر ہائیکورٹ برہم

 انکوائری مکمل نہ ہونے پر ہائیکورٹ برہم

کراچی (سٹاف رپور ٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے سا بق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے معاملے پر تاحال انکوائری مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرلی۔

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کونسی ٹرانزیکشن پکڑی گئی ہے اور اب تک کیا شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ اگر سابق صدر کو استثنیٰ حاصل ہے تو ان کے خلاف انکوائری کیوں جاری رکھی گئی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک سے حاصل ہونے والی آمدنی متعلقہ اکاؤنٹس میں آتی ہے مگر اکاؤنٹس منجمد ہونے کے باعث وہ رقم استعمال نہیں کر سکتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں