دشمنوں کو ٹیبل پربٹھانا کارنامہ

 دشمنوں کو ٹیبل پربٹھانا کارنامہ

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ 47 سال کے دشمنوں کو ایک میز پر بٹھانا پاکستان کا کارنامہ ہے۔

اللہ نے پاکستان کو فتح دی، یہ بات قوم وملک کیلئے باعث فخر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جاکھرانی ہاؤس پر ایم این اے میر اعجاز حسین جاکھرانی سے ان والد سابق ایم این اے میر بابل خان جاکھرانی کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی جنگ کی طرف جانے والے معاملات کو حل کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم میاں شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار ادا کرنے سے ملک کا وقار بلند ہوا، جب تک دو فریق کسی معاہدے پر آمادہ نہ ہوں کسی اور کو بلانا مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم بہت قریب تھے کہ دونوں ممالک میں معاہدے طے ہو جاتے ، یہ معاہدہ ابھی نہیں ہوسکتا، کوششیں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں