آئیسکو کے 12لاکھ میٹرز اے ایم آئی سسٹم سے منسلک

 آئیسکو کے 12لاکھ میٹرز اے ایم آئی سسٹم سے منسلک

موبائل ایپ اور کنٹرول سینٹر سے صارفین کو فوری کھپت اور بل معلومات ملیں گی اوور بلنگ میں کمی ، اے ایم آئی میٹرز میں نیٹ میٹرنگ سہولت بھی موجود،اویس لغاری

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئیسکو میں اے ایم آئی میٹرز کے باعث بجلی نظام میں شفافیت اور بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے آئیسکو اے ایم آئی کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر بتایا کہ آئیسکو کے تقریباً 25 فیصد صارفین یعنی 11 سے 12 لاکھ میٹرز پہلے ہی اے ایم آئی سسٹم سے منسلک ہو چکے ہیں۔ اس نظام سے اوور بلنگ کے مسئلے میں واضح کمی آئی ہے جبکہ انسانی مداخلت ختم ہونے سے شفافیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق اے ایم آئی میٹرز میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت پہلے سے موجود ہے اور اس کے لیے کسی میٹر تبدیلی کی ضرورت نہیں۔

صارفین موبائل ایپ کے ذریعے اپنی بجلی کی کھپت اور بلنگ کی معلومات فوری طور پر حاصل کر سکیں گے جبکہ ون لنک کے ذریعے بلوں کی ادائیگی بھی آسان بنا دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم آئی کنٹرول سینٹر سے 11 سے 12 لاکھ میٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے جو حکومت کے ڈیجیٹل اور شفاف توانائی نظام کے وژن کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں