پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات 17اپریل کو ترکی میں ہوگی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات 17اپریل کو ترکی میں ہوگی۔
اس حوالے سے چاروں ممالک کے حکام کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس اہم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ و ترجمان سفیر طاہر اندرابی نے کی۔ جبکہ ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وفود نے شرکت کی ،بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر حکام کے اس اجلاس کی سفارشات چاروں برادر ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی جو 17 اپریل کو ترکی میں ہوگا۔