اسحاق ڈار دنیا میں سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والے رہنما :گلوبل انٹیلی جنس رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی) گلوبل انٹیلی جنس رپورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈ ار کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والا رہنما قرار دے دیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں میں30اعشاریہ 5 فیصد مثبت رائے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی میڈیا میں اسحاق ڈار کی سفارتی قیادت کو غیر معمولی کوریج ملی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں مثبت اور غیر جانبدار رائے کا تناسب 90 فیصد سے بھی زائد رہا۔ایران، سعودی عرب، چین اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لئے اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا ہے ۔