میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے پیپر میں کلثوم نواز،شہبازشریف اور دیگر ن لیگی شخصیات کے بارے میں سوال
لاہور(خبر نگار)میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے امتحان میں پہلے گروپ میں طلبہ سے کلثوم نواز کی شخصیت اور خدمات سے متعلق مختصر سوال پوچھا گیا۔۔۔
دوسرے گروپ میں مسلم لیگ (ن)کی سیاسی شخصیات کے حوالے سے دو مختصر سوالات شامل کیے گئے ، اسی طرح طلبہ سے شہباز شریف کی دو اہم اصلاحات کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا، جس میں گورننس اور ترقیاتی اقدامات پر فوکس کیا گیا، معروضی حصے میں کلثوم نواز کی وفات کی تاریخ سے متعلق سوال بھی شامل تھا۔