ریسٹورنٹس، کریانہ ،فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت
اسلام آباد میں تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز روزانہ رات آٹھ بجے بندکرنا ہوں گے ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی،نیا نو ٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد میں تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز روزانہ رات آٹھ بجے بندکرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کر دی گئی ،ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات دس بجے تک بند کرنا ہوں گے ،شادی ہالز مارکیز اور تقریباتی مقامات رات دس بجے بند کیے جائیں گے ،سپورٹس کلبز اور جم روزانہ رات آٹھ بجے بند ہونگے ۔میڈیکل سٹورز ،ہسپتال اور پٹرول پمپس پابندی سے مستثنٰی قرار دئیے گئے ،نیا نوٹیفکیشن آج سے نافذ العمل ہوگا جوتا حکم ثانی جاری رہے گا،ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی،یہ اوقات کار ہفتہ اور اتوار سمیت پورے اسلام آباد میں لاگو ہوں گے۔