دہم امتحانات آج ختم نہم کے کل سے شروع
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں دہم جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات آج (جمعہ)اختتام پذیر ہو جائیں گے جبکہ کل (ہفتہ)سے نہم جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
حکام کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام نہم کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 87 ہزار 575 امیدوار شرکت کریں گے ۔اعداد و شمار کے مطابق امیدواروں میں 1 لاکھ 52 ہزار 273 طالبات اور 1 لاکھ 35 ہزار طلبہ شامل ہیں، جبکہ 1 لاکھ 84 ہزار ریگولر اور 1 لاکھ 3 ہزار پرائیویٹ امیدوار بھی امتحانات دیں گے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ بھر میں امتحانی مراکز پر سکیورٹی، شفافیت اور نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور متحانی مراکز میں نقل روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی گئی ہے ، جس کے نتیجے میں صوبہ بھر میں 32 یو ایم سی کیسز رپورٹ ہوئے۔