مٹھی بھر وڈیروں نے سندھ کویرغمال بنارکھا : حافظ نعیم

 مٹھی بھر وڈیروں نے سندھ کویرغمال بنارکھا : حافظ نعیم

ظلم اور ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے 25اپریل سے ملک گیرممبرسازی مہم شروع کر رہے :امیر جماعت اسلامی

کراچی(سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 25اپریل سے ملک گیرممبرسازی مہم شروع کر رہے ہیں،سندھ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ممبربناکر اپنے ساتھ جوڑا جائے ۔ مٹھی بھرظالم وڈیرہ شاہی وسرمایہ داروں نے سندھ میں حکومت وسیاست کویرغمال اوراپنا غلام بنایا ہوا ہے ۔ صحت، تعلیم ،انصاف سے محروم سندھ کے عوام کی جماعت اسلامی ترجمان ہے ،سندھ کی مظلوم بیٹی امہ رباب سے لے کر ناظم جوکھیو تک ظلم وجبرکے نظام کی عملی تصویر ہے۔ سالہا سال سے سندھ کے لوگ اسی طرح زندگی گزار رہے ہیں ،ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ہم حق سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، ظلم وناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔بدامنی،ڈاکوراج سمیت سندھ کے سلگتے مسائل پرامیرصوبہ سندھ کاشف سعید شیخ اوران کی پوری ٹیم کی جدوجہد قابل تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ وسکھرمیں منعقدہ دوروزہ لیڈرشپ ورکشاپ سے بیک وقت زوم پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں