قیادت نے ملک ڈیفالٹ سے بچایا

قیادت نے ملک ڈیفالٹ سے بچایا

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں اور سیاسی و عسکری قیادت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، حکومت بننے پر کچھ تحفظات تھے جس کے باعث میں ٹیم کا حصہ نہ بنا،تاہم شہباز شریف کی محنت قابلِ ستائش ہے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نام مختلف ضرور ہیں مگر سب ایک فرد کی طرح کام کرتے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر ان کے شکر گزار ہیں۔ آج عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھر رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ شہباز شریف اور دیگر قیادت عالمی تنازعات میں کردار ادا کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔ غزہ میں ہونے والے مظالم نے دنیا کو جھنجوڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں