پیپلز پارٹی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے الزامات کی سیاست کر رہی، فنکشنل لیگ

پیپلز پارٹی عوامی مسائل سے  توجہ ہٹانے کیلئے الزامات  کی سیاست کر رہی، فنکشنل لیگ

کراچی ( سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے محض الزامات کی سیاست کر رہی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ کرپشن، مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں کی مکمل ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائدہوتی ہے ، جبکہ سندھ کے عوام آج شدید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہوتی تو ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، نوجوانوں کے لیے میرٹ پر روزگار کی عدم دستیابی، سندھ بھر میں خستہ حال انفرااسٹرکچر، صحت و تعلیم کے تباہ حال نظام اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال جیسے سنگین مسائل جنم نہ لیتے اوربنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوتا، جبکہ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سیاسی مخالفین پر تنقید کا سہارا لے رہی ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا سندھ میں پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا کردار انتہائی افسوسناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں