پنجاب حکومت کے 2منصوبوں ورچوئل وومن پولیس سٹیشن اور ورچوئل سینٹرفار چائلڈ سیفٹی کی دنیا میں دھوم
لاہور (کرائم رپورٹر ) ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو عالمی سطح پر پذیرائی مل گئی،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو فلیگ شپ منصوبے ورچوئل وومن پولیس سٹیشن اور ورچوئل سینٹرفار چائلڈ سیفٹی نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے افتتاح کئے گئے دو منصوبے دنیا بھر میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے لگے ،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اقوام متحدہ کے پرائزز 2026 میں شارٹ لسٹ کر لیے گئے ۔دونوں منصوبے ای گورننس کیٹیگری کے ٹاپ 20 عالمی منصوبوں میں شامل ہیں۔