تیل قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ،وزیر پٹرولیم
معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان کی حالت کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے ،علی پرویز
اسلام آباد (این این آئی) وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کے شعبے کی حمایت جاری ہے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور توازن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،عالمی جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان کی حالت کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے ۔ایک انٹرویو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ترجیح دے رہی ہے اور ایندھن کی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم سیکٹر میں استحکام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پالیسی سازی میں عوامی ریلیف کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے ۔