ڈیزل سبسڈی منصوبہ، کسانوں کیلئے 1ارب 60کروڑ جاری

 ڈیزل سبسڈی منصوبہ، کسانوں کیلئے 1ارب 60کروڑ جاری

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے ڈیزل سبسڈی منصوبے کے تحت کسان کارڈ ہولڈرز کیلئے 1 ارب 60 کروڑروپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔

اعلامیے کے مطابق گندم کاشت کرنے والے 25ایکڑ تک اراضی کے مالک کسان سبسڈی کے اہل قرار دئیے گئے ہیں، ہرایکڑ کیلئے 10لٹر ڈیزل پر150روپے فی لٹرسبسڈی فراہم کی جائے گی۔ کسان کارڈ رکھنے والے رجسٹرڈ کاشتکار ہی سبسڈی حاصل کرسکیں گے ۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کسانوں کو ریلیف دینے کا وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا تھا، حکومتی پالیسی کے تحت کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی، ڈیزل پر سبسڈی صرف رجسٹرڈ کسانوں کو ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں