میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، بتایا جاتا ہے کہ ریلوے پھاٹک نمبر41پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر کے ڈرائیور نے ۔۔۔۔
ٹریک کراس کرتے ہوئے اچانک بریک لگائی تو عین پھاٹک کے درمیان ٹریکٹر کی شافٹ ٹوٹ گئی تاہم بروقت اطلاع پر میانوالی
ایکسپریس کو روک لیا گیا، اور ٹریکٹر ہٹانے کے بعد تاخیر سے ٹرین کو روانہ کیا گیا، جبکہ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور جس کا نام عمیر بتایا جاتا ہے ، کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔