پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6فیصد اضافہ ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات  میں 6فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوسی اے سی ، اوگرا ، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق پہلے نو ماہ میں ایک کروڑ 32 لاکھ 77ہزار646میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو 6فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 24 لاکھ 92ہزار312میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں 13 لاکھ 37ہزار760میٹر ک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو فروری کے 13 لاکھ 32ہزار926 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں