شرپسندی میں ملوث9ہزاربھارتیوں کو کینیڈا چھوڑنے کاحکم
مجرمانہ نیٹ ورکس کے باعث مختلف ممالک بھارتیوں کونکالنے پرمجبور بھارت میں جعلی ویزا مافیا کا راج، نوجوانوں کا مستقبل بھی دائو پر لگ گیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مودی سرکار میں جعلی ویزا مافیا کا راج، بھارتی نوجوانوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا،کینیڈین امیگریشن نے متعلقہ افراد کوفوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی،دنیا کے مختلف ممالک مجرمانہ نیٹ ورکس اورشرپسندی میں ملوث غیرقانونی مقیم بھارتیوں کونکالنے پرمجبورہوگئے ،بھارتی جریدے کے مطابق کینیڈا میں قانون کی تبدیلی کے بعد 9 ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کاامکان ،کینیڈین امیگریشن نے 9 ہزاربھارتیوں سمیت مجموعی طورپر 30 ہزارافرادکو اسائلم کیلئے نااہل قراردے دیا ،کینیڈین محکمہ امیگریشن نے متعلقہ افرادمیں سے کچھ کوفوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ،کینیڈامیں ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگربھارتی شہری بھی اس نئے قانون سے متاثر ہونگے ،ماہرین کے مطابق بھارتی ریاستی سرپرستی میں مجرمانہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔