پابندی کے باوجود غیر فعال جیمز اینڈ جیولری کمپنی میں بھرتیاں

پابندی کے باوجود غیر فعال جیمز اینڈ جیولری کمپنی میں بھرتیاں

کفایت شعاری پالیسی اور رائٹ سائزنگ کے باوجود نئی اسامیوں کا اعلان سامنے آیا نئی اسامیوں کی تخلیق کیلئے کسی مجاز فورم سے باضابطہ منظوری حاصل نہیں کی گئی

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی کفایت شعاری اور بچت پالیسی کو نظرانداز کرتے ہوئے وزارتِ صنعت و پیداوار کے غیر فعال ذیلی ادارے پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی نے حال ہی میں 74نئی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت نئی اسامیوں کی تخلیق پر عمومی پابندی عائد کر چکی ہے ۔ حکومت وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت سرکاری اخراجات میں کمی اور انتظامی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کے لیے 60فیصد تک اسامیوں کے خاتمے جبکہ صرف 40 فیصد ضروری اسامیوں کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔ اس تناظر میں مذکورہ ادارے میں نئی اسامیوں کے اعلان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نئی اسامیوں کی تخلیق کے لیے کسی مجاز فورم سے باضابطہ منظوری حاصل نہیں کی گئی جبکہ ان پر بھرتیوں کے لیے درکار مالی وسائل کی دستیابی بھی غیر یقینی بتائی جا رہی ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں